۲۸ آبان ۱۴۰۳ |۱۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 18, 2024
آیت اللہ بشیر نجفی

حوزہ/ کشمیر (پاکستان) کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کے مرکزی دفتر میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر (پاکستان) کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کے مرکزی دفتر میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس موقع پر آیت اللہ العظمی شیخ بشیر حسین نجفی نے نجف اشرف کی عظمت، اس کی علمی و روحانی حیثیت، اور اس مقدس شہر کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نجف اشرف امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کا مقام ہے، جو امت مسلمہ کے اتحاد اور بھائی چارے کی علامت ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اہل بیت علیہم السلام کی محبت اور ان کے راستے پر چلنا ہی نجات کا ذریعہ ہے۔

سردار عتیق احمد خان نے آیت اللہ بشیر حسین نجفی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے آیت اللہ بشیر حسین نجفی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے وجود کو امت مسلمہ کے لیے باعث برکت قرار دیا۔

ملاقات کے آخر میں سردار عتیق احمد خان نے قیمتی وقت دینے اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .